اسر ائیل،3جنوری(ایجنسی)اسر ائیل میں پولیس نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے اِن الزامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے کہ اُنہوں نے اپنے عہدے سے ناجائز فائدے اٹھائے ہیں۔ نیتن یاہو پر دیگر الزامات کے ساتھ ساتھ یہ الزام بھی ہے کہ اُنہوں نے کاروباری شخصیات سے ناجائز
مراعات حاصل کی ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تفتیشی عمل گزشتہ سال جولائی میں مختلف الزامات کی جانچ کا نتیجہ ہے۔ دفترِ استغاثہ کے مطابق گزشتہ ماہ شواہد جمع کرنے کے عمل کے دوران ایک موڑ آیا ہے اور بدستور جاری تفتیش کے دوران مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ نیتن یاہو اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کو مسترد کر رہے ہیں۔